سری دیوی حقیقی زندگی میں لال بیگ سے ڈرتی تھیں، شیکھر کپور

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:46

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’مسٹر انڈیا کے ہدایتکار شیکھر کپور نے کہا ہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی حقیقی زندگی میں لال بیگ سے ڈرتی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیکھر کپور نے فلم ’’مسٹر انڈیا ‘‘ کے ایک منظر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ فلم سے لال بیگ والا منظر ذاتی طور پر انہیں پسند ہے، سری دیوی لال بیگ سے بہت ڈرتی تھیں اور اس منظر کی عکسبندی کے دوران جب بچے سری دیوی کے پیچھے زندہ لال بیگ لے کر بھاگتے ہیں تو سری دیوی کے لال بیگ کو دیکھ کر سچ میں چیخیں مارنے پر بچے سیٹ پربہت خوش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے منظر میں جس بچے نے لال بیگ پکڑ رکھا ہے وہ آج کے معروف ہدایتکار احمد خان ہیں جنہوں نے فلم ’’باغی‘‘ بنائی ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:46:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :