عمران عباس اور فواد خان دنیا کے 100 پرکشش مردوں کے لیے نامزد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:52

عمران عباس اور فواد خان دنیا کے 100 پرکشش مردوں کے لیے نامزد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پٴْرکشش اداکار عمران عباس اورفواد خان کو 2018 کے لیے دنیا کے 100 پٴْرکشش مردوں کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران عباس نے یہ اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پٴْرکشش مردوں کی ایک اور فہرست میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے بھی 2018 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔اس فہرست میں فواد خان اورعمران عباس کے علاوہ ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف، بریڈ پٹ، ایان سمر ہالڈر، لیونارڈو ڈی کیپریو، بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور فٹبالر لیونل میسی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 11:52:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :