سلمان خان کرن جوہرکے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہشمند

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:19

سلمان خان کرن جوہرکے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہشمند
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ساز کرن جوہر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی روز میرے ساتھ دوبارہ کام کریں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ہدایت کار کرن جوہر کی فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے 20 سال مکمل ہونے پر تقریب کے دوران وڈیو کال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں امن مہتا کے کردار کی پیشکش اپنی بہن الویرا، یش جوہر، ہیرو جوہر، کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی وجہ سے قبول کی کیونکہ کرن جوہر نے میری بہن سے کہا کہ فلم میں انہوں نے شاہ رخ خان اور کاجول کو کاسٹ کیا ہے فلم میں کردار چھوٹا لیکن بہت اہم ہے اور اس کے لئے انہیں کوئی اداکار نہیں مل رہا جس پر الویرا نے مجھے کہا کہ یہ کرن جوہر کی پہلی فلم ہے اور آپ کو اس کے لئے ان کی مدد کرنی چاہیئے۔

انہوں نے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دونوں اپنے بہترین کام سے ہمیں متاثر کرتے رہیں۔ انہوں نے آخر میں مزاحیہ انداز میں کرن جوہر پر زور دیا کہ کسی روز میرے ساتھ دوبارہ کام کریں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 12:19:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :