اداکارہ کاجول نے بھی ’’رئیل ہیرو‘‘ مہم کی حمایت کر دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:19

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور آیان مکھرجی کے بعد کاجول نے بھی اعضاء عطیہ کرنے بارے مہم ’’ریئل ہیرو‘‘ کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاجول نے بھی اعضاء کے عطیہ کرنے بارے آگاہی مہم ’’ریئل ہیرو‘‘ کی حمایت کر دی۔ آیان مکھرجی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اصلی ہیرو وہ ہے جو ہر ایک کی مدد کرتا ہے اور اپنے اعضاء کو ری سائیکل کرتا ہے میں نے خود سے ایسا کرنے کا عہد کیا ہے اور آپ بھی کر سکتے ہیں جبکہ کرن جوہر نے بھی اسی طرح کا وڈیو پیغام جبکہ کاجول نے آڈیو پیغام جاری کر کے اس مہم کی حمایت کی ہے۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:19:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :