منوج باجپائی دھرم شالاانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:19

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی ساتویں سالانہ دھرم شالاانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھرم شالاانٹرنیشنل فلم فیسٹیول یکم نومبر تا 4 نومبر جاری رہے گا جس میں منوج باجپائی اور فوٹو گرافر راگھورائے شرکت کریں گے۔ تقریب میں منوج باجپائی کی فلم’’بھونسلے‘‘ جبکہ راگھو کی بیٹی اوانی رائے کی پہلی دستاویزی فلم ’’اے ڈیتھ ان دی گنج‘‘ دکھائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:19:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :