پریتوش تریپاتھی کی تعارفی فلم ’’کاشی ان سرچ آف گنگا ‘‘26 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:19

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بھارتی میزبان پریتوش تریپاتھی نے اپنی تعارفی فلم ’’کاشی ان سرچ آف گنگا ‘‘ میں شرمن جوشی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’ٹی آر پی ماما کے انم ‘‘سے شہرت پانے والے بھارتی میزبان پریتوش تریپاتھی نے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’کاشی ان سرچ آف گنگا ‘‘ میں شرمن جوشی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں رنگیلا کا کردار ادا کر رہاہوںجو کہ مزاحیہ، عجیب اور جذباتی ہے ۔فلم26 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:19:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :