تنہائی کے وقت نصرت فتح علی اور نور جہاں کے گانے سنتی ہوں ‘ فلمسٹار میرا

ْاپنی فٹنس کا بڑا خیال رکھتی ہوں اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی‘ اداکارہ کا انٹرویو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:29

تنہائی کے وقت نصرت فتح علی اور نور جہاں کے گانے سنتی ہوں ‘ فلمسٹار میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ شوبز میں میری پیروڈی کی جاتی ہے اور میری وجہ سے ہی کئی اداکاروں نے شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے کئی سالوں کی محنت سے فلم انڈسٹری کی دنیا میں اپنا ایک خاص نام اور مقام بنایا ہے اور میری فلموں نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔

فلم ’’کھلونا ‘‘ اور ’’سلاخیں ‘‘میری پسندیدہ فلموں میں سے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شعر و شاعری کے ساتھ موسیقی سے بھی بڑا لگائو ہے ،استاد نصرت فتح علی خاں اور میڈم نور جہاں میرے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ہیں اور تنہائی کے وقت میں انکے ہی گانے سنتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی فٹنس کا بڑا خیال رکھتی ہوں اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:29:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :