شان اور صائمہ کی تین پرانی فلمیں کل سے دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنیں گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سینئر اداکار شان اور صائمہ کی تین پرانی فلمیں کل (جمعہ ) سے دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری میں سلطان راہی اور انجمن کے بعد شان اور صائمہ پنجابی فلموں کی سب سے مقبول جوڑی بنی جن کی فلمیں آج بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں کی تین پرانی فلمیں آج ( جمعہ ) کو دوبارہ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی جن میں ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ’’سلطان ‘‘، ہدایتکار یونس ملک کی فلم ’’ جیوا گجر ‘‘ اور ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم ’’غنڈا نمبر 1‘‘ شامل ہیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں سٹارز کی پرانی فلمیں سینما انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:33:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :