شالیمار تھیٹر میں کل سے نیا اسٹیج ڈرامہ ’’لولی راجہ ‘‘ شروع ہوگا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) شالیمار تھیٹر میں ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’لولی راجہ ‘‘ کل بروز جمعہ سے پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جس میں طویل عرصے کے بعد اداکارہ سدرہ نور ، آفرین پری اور کرینہ جان اکٹھے پرفارم کریں گی۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں اقراء چوہدری ،نیشاء خان ، سرفراز وکی ،حامد رنگیلا ، گڈو کمال ،مختار چن ،اسد مکھڑا ،رضی خان اور ساجن پیارا شامل ہیں ۔ڈرامے کی تحریر و ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:33:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :