اوم پوری کی 68 واں یوم پیدائش منایا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:33

اوم پوری کی 68 واں یوم پیدائش منایا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ آنجہانی اداکار اوم پوری کی 68 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی اداکار اوم پوری کا پورا نام اوم پراکاش پوری تھا جو 18اکتوبر 1950ء میں پیدا ہوئے اور 7جنوری 2017ء میں دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا سے چل بسے، انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ پاکستانی فلموں میں بھی اپنا نام کمایا، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1972ء میں فلم ’’گشیرام کوٹ وال‘‘ سے کیا، جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا، ان کی معروف فلموں میں اروہن، اردھ ستیا، گھائل، پیار تو ہونا ہی تھا، ہے رام، ہیرا پھیری، چھپ چھپ کے، ڈان: دا چیز بیگنز اگین، ڈھول، ڈان 2: دا کنگ از بیک، دبنگ، سنگھ از کنگ اور دیگر شامل ہیں، انہوں نے پاکستانی فلم ایکٹر ان لاء میں بھی کام کیا جسے بے حد سراہا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:33:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :