کرینہ کپور خان نے کرن جوہر کو بطور دوست اپنی زندگی کا غیر معمولی حصہ قرار دے دیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:15

کرینہ کپور خان نے کرن جوہر کو بطور دوست اپنی زندگی کا غیر معمولی حصہ قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم ساز کرن جوہر کو بطور دوست اپنی زندگی کا غیر معمولی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میری تمام شرارتوں میں شریک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ کرن جوہر بطور دوست ان کی زندگی اور متعدد واٹس ایپ گروپس کا غیر معمولی حصہ ہیں، وہ میری تمام شرارتوں میں شریک رہے ہیں اور جب بھی فلم انڈسٹری کے متعلق کوئی بات کرنی ہوتی ہے تو وہ کرن ایسی شخصیت ہیں جن کے پاس وہ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرن سے بہتر فلم نگری میں یہاں کوئی نہیں ہے، ان کی فلمیں اور کام ہی ان کا تعارف ہیں۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:15:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :