عورتوں کی عزت نہ کرنے والے ہمیشہ رسوا ہوئے ہیں۔ہیر سنگھار کو اس کا حق ملنا چاہیئے۔صائمہ اختر

عورت کے جائز حقوق کی جنگ لڑتی رہوں گی ان کے حقوق کے لیئے بہتر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:31

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ صائمہ اختر نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ عورت نے ہمیشہ مردکی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ عورت کو عزت نہ دینے والے ہمیشہ رسواہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں صائمہ اختر نے کہاکہ عورت مرد کے ساتھ ہر روپ میں ہوتی ہے خواہ ماں ہو،بیوی ہو یا بیٹی ہو اسے جائز مقام دینا مرد کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔

صائمہ اختر نے کہاکہ مرد کی ہر کامیابی میں عورت کا بھی اتنا ہی ہاتھ ہوتا ہے جتنی محنت مرد کی ہوتی ہے پھر اسے اس کے جائز حقوق اور معاشرے میں اعلیٰ مقام دینے میں کیوں لیت و لعل سے کام لیا جاتا ہے۔صائمہ اختر نے کہاکہ عورت کو معاشرے میں اس کا حق اور مقام دینے کے لیئے اور اسے اس کے تمام تر حقوق دینے کے لیئے بہتر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے میں ان عورتوں کے حقوق کے لیئے جنگ لڑتی رہوں گی انہوں نے کہاکہ ابھی حال ہی میں اداکارہ و گلوکارہ ہیر سنگھار نے اپنے حق کے لیئے آواز اٹھائی کیونکہ اس نے اس معاشرے میں مرد کے ظلموں کو بہت سہ لیا وہ اپنے بچوں کو لے کر در در بھٹکتی رہی اور اب جب اس نے اپنا حق واپس لینا چاہا تو اس کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔

(جاری ہے)

صائمہ اختر نے مذید کہاکہ ہیرسنگھار کو اس کا حق اس کے بچوں کا حق ضرور ملنا چاہیئے اور اس کے سابقہ خاوند اور اس جیسے کئی مردوں کو ایسے ظلم کی سزا ملنی چاہیئے جن کی وجہ سے کتنی ہیر سنگھاریں بچوں کا پیٹ پالنے کے لیئے در در دھکے کھا رہی ہیں۔قانون کو اب حرکت میں آجانا چاہیئے اوریسے مردوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان عورتوں کا حق انہیں دلا دینا چاہیئے۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 16:31:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :