ڈیٹول کا وادی اینیمیشنز اور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے فلمز کیلئے فلم 3بہادر -3رائز آف دی واریئرز کے ساتھ اشتراک

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:15

ڈیٹول کا وادی اینیمیشنز اور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے فلمز کیلئے فلم 3بہادر -3رائز آف دی واریئرز کے ساتھ اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) گھربھر کی صحت و صفائی کا ضامن ڈیٹول برانڈ، Waadi Animationsکے اشتراک سے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سپر ہیرو فلم فرنچائز 3بہادر کے تیسرے اور آخری ایڈیشن ’’3بہادر 3، رائز آف دی واریئرز‘‘ کا لیڈ اسپانسر ہے۔ ریکٹ بنکیزر کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ ہیلتھ ہمایوں فاروق کا کہنا تھا کہ ڈیٹول ہر سال اپنے اسکول پروگرام سے پاکستان بھر کے لاکھوں بچوں کو صحت و صفائی اور جراثیم سے بچاؤ کا پیغام دیتا ہے،اس پیغام کو ملک میں عام کرنے کیلئے ڈیٹول نے ۳بہادر سیریز کا حصہ بننے کا ارادہ کیا اور ہم بہت جلد ایک زبردست پروموشن کا اعلان بھی کرنے والے ہیں ۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے پاکستان میںہمارے معاشرتی موضوعات پراینیمیٹڈ فلمیںبنانے کی بانی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کہانی کا بنیادی مقصدبچوں کو اپنی خداداد صلاحیتوںپر بھروسا کر تے ہو ئے اپنے اندر چھپے سپر ہیروز کی مدد سے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا سکھاناہے۔اس فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرمین کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ3بہادر کی تیسرے ایڈیشن کی Trilogyپاکستان میں پیش کر رہی ہیں۔اس فلم میں دو انتہائی طاقت ور لڑکیوںکے کردار’ ارما اور با بو شکا ‘کا اضافہ کیا ہے ،ہمیں امید ہے کے شائقین ان کے کرداروں کو بھی پسند کرینگے۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 18:15:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :