امیتابھ بچن نے ایشوریہ رائے کو ابھیشیک بچن سے بہتر اداکار قرار دے دیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:43

امیتابھ بچن نے ایشوریہ رائے کو ابھیشیک بچن سے بہتر اداکار قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریہ رائے کو بیٹے ابھیشیک بچن سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹر ویو میں ابھیشیک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد ایشوریہ کو اداکاری میں ان سے بہتر سمجھتے ہیں۔ابھیشیک کا کہنا تھا کہ وہ اپنا مقا بلہ اہلیہ سے نہیں کرتے کیونکہ وہ خود ان کو فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں سے ایک مانتے ہیں۔ ابھیشیک کاکہنا تھا کہ انہیں کسی اور سے مقابلے کی ضرورت نہیں، ان کا مقا بلہ صرف خود سے ہے۔

وقت اشاعت : 19/10/2018 - 12:43:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :