بھارتی سینما میں دوہرا معیار ختم ہونا چاہیے،ایون ائر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے ہداتیکار ایون ائر کا کہنا ہے کہبھارتی سینما میں دوہرا معیار کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سونی‘‘ کے ہداتیکار ایون ائر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سینما میں قائم دوہرامعیار ختم ہونا چاہیے لیکن افسوس ہے کہ ایک کے بعد دوسرا تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دوہرا معیار ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا فلم ’’سونی‘‘ کے بارے میں کہنا تھاان کی فلم بھی اسی معاشرتی دوہرے معیار کی عکاسی کرتی ہے ، فلم کی کہانی عورتوں پر ہونے والے تشدد کے گرد گھومتی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/10/2018 - 12:59:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :