کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کیساتھ قسمت کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے ‘فرحانہ مقصود

بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی مگر میری بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی کردار میری پہچان نہ بن سکا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:15

کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کیساتھ قسمت کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے ‘فرحانہ مقصود
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء)اداکارہ و گلوکارہ فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں نام کمانے کیلئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے ، میں نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی مگر یہ میری بدقسمتی ہے کہ کوئی بھی کردار میری پہچان نہ بن سکا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ماریہ واسطی ،ریشم ،مدیحہ شاہ اور سویرا ندیم ایک ہی بیچ کے ہیں اور قسمت نے انہیں شہرت دی ۔

میں نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی کی مگر قدرت کی ستم ظریفی کے اس میں بھی مجھے وہ کامیابی نہیں مل سکی جس کی میں خواہشمند تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میرے عزم جوان ہیں اور میں ناامید نہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن ایسا کردار کر جائوں گی جو پورے ملک میں میری شہرت کی وجہ بنے گا ۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:15:43