اداکارہ ماہ نور کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:15

اداکارہ ماہ نور کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اداکارہ ماہ نور کی طویل عرصے کے بعد الحمراء میں واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد الحمراء ہال l میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’دیکھ مگر پیار سے ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ انکے ہمراہ ہما علی ، اکرم اداس ، نواز انجم اور چاند برال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ الحمراء میں ماہ نور اور ہما علی پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم بھی کررہی ہیںجہاں انکی پرفارمنس کو بیحد سراہا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:15:43