اداکارہ مدھو نے ستارہ تھیٹر گجومتہ میں رونقیں لگا دیں

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:15

اداکارہ مدھو نے ستارہ تھیٹر گجومتہ میں رونقیں لگا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اداکارہ مدھو نے ستارہ تھیٹر گجومتہ میں رونقیں لگا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مدھو ان دنوں ستارہ تھیٹر گجومتہ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ نچ دی میرے نال ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں ،انکی دلکش پرفارمنس کے باعث ڈرامہ بینوں کی بڑی تعداد اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے ستارہ تھیٹر کا رخ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ مدھو کا کہنا ہے کہ میرے پرستاروں کا حلقہ پورے پاکستان میں موجود ہے اور جہاں سے بھی میرے پرستار مجھے بلاتے ہیں تو میں انکی محبت کے آگے انکار نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ستارہ تھیٹر میں میرا جاری اسٹیج ڈرامہ میں پرستاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جبکہ دیگر کاسٹ بھی اچھا پرفارم کررہی ہے اور اسی وجہ سے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر راجہ مشتاق حیدر ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:15:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :