بھارتی موسیقار انو ملک پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام

انو ملک نے15 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا ،ْ شوئیتا پنڈت کا الزام

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:22

بھارتی موسیقار انو ملک پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) بھارتی موسیقار انوملک بھی ’’می ٹو‘‘کی زد میں آگئے گلوکارہ شوئیتا پنڈت نے ان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انوملک نے انہیں 15 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ گانے دینے والی گلوکارہ شوئیتا پٹیل نے اپنی ’’می ٹو‘‘ کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ 2001 میں جب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کررہی تھیں اس وقت انہیں انوملک کے مینیجر کافون آیاتھا اور انہیں گانے کے آڈیشن کیلئے بلایاگیاتھا۔

ایڈیشن کے بعد انوملک نے مجھے کہا کہ وہ مجھے سنیدھی چوہان اور گلوکار شان کے ساتھ گانا گانے کا موقع دیں گے تاہم پہلے مجھے انہیں بوسہ دینا ہوگا، شوئیتا نے کہا اس وقت میری عمر صرف 15 برس تھی اور میں اسکول میں پڑھتی تھی اور انہیں ’’انو انکل‘‘ کہتی تھی، یہ میری زندگی کا سب سے برا تجربہ تھا۔شوئیتا پنڈت نے ٹوئٹر پر تمام نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو انوملک سے خبردار رہنے کی تلقین کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :