پرینیتی چوپڑا بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف،اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ممبئی ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ پرینتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں فلم’’نمستے انگلینڈ‘‘ میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پر بالی وڈ کے چند افراد کی تنقید کے خلاف اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی فلم ’’کل دل‘‘ میں پاکستانی اداکارعلی ظفر کے ساتھ کام کرچکی ہیںاور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علی ظفر بالکل اجنبی نہیں لگے تھے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگ بالکل ایک جیسے ہیں۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سارے لوگ جیسے میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ وغیرہ کا تعلق جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے اور ہمیںاس پہلو کو مثبت انداز میں لینا چاہیے اور وہ ذاتی طور پر بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہیں ۔ پرینیتی نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیںاگر ان کو موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی ۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :