ایرانی اداکارہ کا بھارتی ڈائریکٹر پرسیکس کے بدلے فلم میں کام دینے کا الزام

وپل امرت لال شاہ نے صاف الفاظ میں مطالبہ نہیں کیا ،ْ روپے سے یہی محسوس ہوا کہ وہ یہی چاہتے ہیں ،ْ رپورٹ ڈائریکٹر ہمیشہ اپنے دفتر یا ہوٹل میں اپنے قریب کھینچ کر گلے لگانے کی بھی کوشش کرتے تھے ،ْ بوسہ دینے کی بھی کوشش کی ،ْایلنا ز نوروزی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:15

ایرانی اداکارہ کا بھارتی ڈائریکٹر پرسیکس کے بدلے فلم میں کام دینے کا الزام
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) ‘می ٹو’ کے تحت پاکستانی فلم ‘مان جاؤ نا’ میں جلوے دکھانے والی ایرانی اداکارہ و ماڈل ایلناز نوروزی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ فلم ہدایت کار وپل امرت لال شاہ نے معروف فلم میں کام کے بدلے ‘سیکس’ کا مطالبہ کیا۔ایلنا نوروزی کے مطابق اگرچہ وپل امرت لال شاہ نے صاف الفاظ میں یہ مطالبہ نہیں کیا کہ وہ انہیں فلم میں متعارف کرانے کے بدلے جنسی تعلقات چاہتے ہیں تاہم ان کے رویے سے یہی محسوس ہوا کہ وہ یہی چاہتے ہیں۔

خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وپل امرت لال شاہ نے کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ میں کاسٹ کرنے کے لیے متعدد بار ان کے اوڈیشن لیے۔ایلناز نوروزی کے مطابق وپل امرت لال شاہ ان سے ہار منفرد انداز میں اوڈیشن لینے کے بعد کبھی انہیں اپنے دفتر اور کبھی کسی ہوٹل میں ملنے کیلئے بلاتے،جہاں وہ ان سے نازیبا حرکت کرنے کی کوششیں کرتے۔

(جاری ہے)

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایرانی اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ وپل امرت لال شاہ نے انہیں کم سے کم 2 بار بوسہ دینے کی کوشش کی جبکہ وہ ہمیشہ انہیں اپنے دفتر یا ہوٹل میں اپنے قریب کھینچ کر گلے لگانے کی بھی کوشش کرتے۔

ایلناز نوروزی کے مطابق وہ نمستے انگلینڈ میں کام کرنے کی خواہاں تھیں اور اس لیے پرجوش بھی تھیں، تاہم وپل امرت لال ان سے فلم میں کاسٹ کیے جانے کے بدلے جنسی تعلقات چاہتے تھے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بار وپل امرت لال شاہ کو اپنے ہی دفتر میں نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرنے کے دوران سمجھایا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،ْانہیں اپنے دفتر میں ان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق ان ہی دنوں میں اگرچہ وپل امرت لال شاہ نے انہیں ‘نمستے انگلینڈ’ میں کاسٹ نہیں کیا، تاہم انہیں جلد ہی معروف ویب سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ میں کاسٹ کرلیا گیا، جو ان کیلئے اچھا ثابت ہوا۔خیال رہے کہ وپل امرت لال شاہ کی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا ہے ،ْفلم کو 19 اکتوبر کو ریلیز کردیا گیا۔

ایلناز نوروزی نے اب تک بھارت کی ویب سیریز ‘سیکرڈ گیمز’ کے علاوہ ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کیا ہے، وہ اس سے قبل پاکستانی فلم ‘مان جاؤ نا’میں کام کرچکی ہیں۔ایلناز نوروزی ایران میں پیدا ہوئیں تاہم جلد ہی وہ یورپی ملک جرمنی منتقل ہوگئیں ،ْ جہاں وہ پلی بڑھیں۔ایرانی نژاد ایلناز نوروزی نے محض 15 برس کی عمر میں جرمنی سے ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا ،ْانہیں نہ صرف جرمن اور انگریزی بلکہ فرینچ، اردو اور ہندی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔ایلناز نوروزی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا، بعد ازاں انہوں نے خصوصی پرشین رقص بھی سیکھا۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 16:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :