رنویر ‘دیپیکا کی شادی کی 4 بڑی تقریبات ہوں گی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:32

رنویر ‘دیپیکا کی شادی کی 4 بڑی تقریبات ہوں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 4 بڑی تقریبات پر مشتمل ہونے امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی ایک نجی تقریب ہو گی جس میں قریبی دوست، عزیز و اقارب اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے البتہ شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں اداکاروں کی شادی ایک اونچے درجے کی منفرد شادی ہو گی جو 4 بڑی تقریبات پر مشتمل ہو گی جن میں میڈیا کے لوگوں کو مدعو نہیں کیا جائے گا جبکہ شادی کے حوالے سے سب سے بڑی بات سننے آرہی ہے کہ شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی ہو گی اور رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنے مہمانوں کے لئے پر امید ہیں کہ وہ ان کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

وقت اشاعت : 19/10/2018 - 16:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :