اکشے کما ر اور ودیا بالن 11سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:00

ممبئی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کما ر اور اداکارہ ودیا بالن 11سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں اداکا ر آر بلکی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’میگا لیا‘‘میں مرکزی کر دار میں نظر آئیں گے۔فلم کی عکسبندی کا آغاز آئندہ سال جنوری میں کیا جائے گا۔ فلم بھارت کے سپیس مشن(مارز آربٹ مشن) پر مبنی ہے۔فلم میں اداکارہ ودیا بالن سائنسدانوں کی ٹیم کی لیڈر کا کردار اداکریں گی۔واضح رہے کہ دونوں اداکار اس سے قبل2007ء میں فلم ’’بھول بھلیاں‘‘ میںایک ساتھ نظر آئے تھے۔

وقت اشاعت : 20/10/2018 - 15:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :