فلم انڈسٹری میں خو د کو ثابت کر نے کے بعد کو ئی سوال نہیں کر سکتا،چترا نگدا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:00

ممبئی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ چترا نگدا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں خو د کو ثابت کر نے کے بعد کو ئی سوال نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر کو ئی اداکار فلم انڈسٹری میں کو ئی دوسرا راستہ اختیا ر کر تا ہے تو بہت سارے سوالات پو چھے جاتے ہیں۔سب کو فلم انڈسٹری میں خو د کو ثابت کر نے کی ضرورت ہو تی ہے پھر کوئی سوال نہیں کرتا۔ چترانگدا کا کہناتھا کہ اگر کل اداکارہ انو شکا شرما فلم بنانا چاہتی ہیں توکو ئی ان سے سوال نہیں کر سکتاکیو نکہ وہ خو د کوثابت کر چکی ہیں۔ہمیں فلمیں بنانے کے لیے مزید خواتین کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ چترانگدا اداکارہ کے ساتھ پروڈوسر بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/10/2018 - 15:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :