ممبئی: خاتون ماڈل کو ریپ کا نشانہ بنانے والے پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج

پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ 'ان کے پاس میری قابل اعتراض تصاویر موجود ہیں، متاثرہ ماڈل

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

ممبئی: خاتون ماڈل کو ریپ کا نشانہ بنانے والے پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) بھارت کی ریاست چندری گڑھ کی پولیس نے ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون ماڈل کی جانب سے لگائے جانے والے ریپ اور بلیک میل کرنے کے الزامات پر سابق پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ ماڈل نے پولیس کو بتایا کہ ناوین پھوگاٹ نامی پولیس افسر نے رواں سال جون میں ان کا ریپ کیا تھا۔

متاثرہ ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ 'ان کے پاس میری قابل اعتراض تصاویر موجود ہیں'۔پولیس کے مطابق ملزم نے مذکورہ تصاویر خاتون ماڈل کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 376 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ریپ کے ملزم پولیس افسر کو رواں سال اگست میں معطل کردیا گیا تھا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے بٹ کوائن کے ایک کیس میں 15 سے 20 لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 16 اکتوبر کو بھارت کے شہر ممبئی سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایک نوجوان طالب علم نے گرل فرینڈ ماڈل کا بیہمانہ انداز میں قتل کرکے اس کی لاش سوٹ کیس میں بند کرکے پھینک دی تھی۔اگرچہ واقعے کے بعد پولیس نے 20 سالہ ماڈل مانسی ڈکشٹ کو قتل کرنے والے 19 سالہ ملزم سید مزمل حسین کو گرفتار بھی کرلیا تھا، جس نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا، تاہم فوری طور پر ماڈل کو قتل کیے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں۔۔
وقت اشاعت : 20/10/2018 - 16:20:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :