اسلام آباد ، ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کیساتھ بدتمیزی کرنیوالی خاتون گرفتار

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

اسلام آباد ، ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کیساتھ بدتمیزی کرنیوالی خاتون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا شکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیومیں پولیس کو دھمکیاں دینے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کو راولپنڈی ڈی ایچ اے فیزٹو سے گرفتار کرلیاگیا اور تھانہ وومن اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شہلا شکیل سیٹھی امریکا میں ڈاکٹر رہی ہیں اور حال ہی میں وطن واپس آئی ہیں۔مذکورہ پولیس افسر نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر شہلا نامی خاتون نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر جانے کی کوشش کی اور روکنے پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اہلکار کو دھمکانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اے ایس آئی طاہرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔