سرگودھا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘گردو غبارکے باعث شہریوں میں سانس اور دما جیسی موذی امراض لاحق ہونے لگیں

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء)سرگودھا شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد جگہ جگہ روڑوں کے ڈھیر اور گردو غبار میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں میں سانس اور دما جیسی موذی امراض لاحق ہونے لگیں جن میں بچوں کی تعداد زیادہ پائی جاتی رہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں ایک ماہ سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں توڑ پھوڑ کا کچرا بر وقت نہ اٹھانے کے باعث جگہ جگہ رویوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ توڑ پھوڑ سے ہر طرف گردوغبار چلنے لگی جس میں بچے بڑے اور خواتین سانس اور دما کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں جو دن بھر کی مصروفیات سے فارغ ہوکر ڈاکٹرز سے رجوع کئے پائے جاتے رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:14