اداکارہ خوشبو کا چہرے کی کاسمیٹکس سرجری کرانے کا فیصلہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) اداکارہ خوشبو نے چہرے کی کاسمیٹکس سرجری کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرنے کیلئے کراچی سے کاسمیٹکس سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ان کی ماہرین سے بات بھی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے بعض ساتھیوں نے انہیں پاکستان کی بجائے لندن سے سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر سامنے نہیں آیا کہ اداکارہ پاکستان یا بیرون ملک سے سرجری کرائیں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے کاسمیٹکس سرجری کرا چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :