مجھے ذاتی طور پر کلاسیکل موسیقی اور غزل پسند ہے ‘ عدیل برکی

نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے ریاضت کو اپنا معمول بنانا ہوگا‘ گفتگو

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ موسیقی کو اصل عروج برصغیر میں حاصل ہوا ، مجھے ذاتی طور پر کلاسیکل موسیقی اور غزل پسند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے عدیل برکی نے کہا کہ آواز کی پختگی اور ردھم کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ریاضت کرنا ضروری ہے اور میری نئے آنے والوں کو بھی یہ تجویز ہے کہ وہ اسے اپنا معمول بنائیں اور یہی کامیابی کی اصل سیڑھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ موسیقی صدیوں سے چلی آرہی ہے اور اس وقت کے حکمرانوںنے اس کی بھرپور سرپرستی کی جس کی وجہ سے اسے فروغ حاصل ہوا ۔ آج کی حکومتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار اداکریں تاکہ اس فن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :