سنی دیول نے زندگی کی62بہاریں دیکھ لیں

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:50

ممبئی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) با لی وڈ اداکار سنی دیول نے زندگی کی62بہاریں دیکھ لیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنی دیول جو اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری میں بھی مصروف ہیںنے اپنی سالگرہ پر مداحوں کی نیک تمنائوںکا شکریہ ادا کر تے ہو ئے سو شل میڈیا پر وڈیو شیئر کی ہے ۔

(جاری ہے)

وڈیو میں اداکار کو منالی کے پہا ڑوں پر دیکھا جا سکتا ہے ۔جہاں وہ بطور ہدایتکاراپنی آنے والی فلم’’پل پل دل کے پاس‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ادا کار اپنے بیٹے کر متعارف کروایئں گے۔واضح رہے سنی دیول اس سے قبل 1999میں فلم’’دل لگی‘‘ کی بھی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔تاہم’’پل پل دل کے پاس‘‘ان کی ہدایتکاری میں بننے والی دوسری فلم ہو گی۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 13:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :