ْ لولیا ونتر فلم ’’رادھا کیوں گوری میں کیوں کالا‘‘کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:00

ممبئی۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی دوست لولیا ونتر پہلی بار فلم ’’رادھا کیوں گوری، میں کیوں کالا‘‘ کے مرکزی کردار ادا کرتی نظر آٓئیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریم راج سونی کی ہدایتکاری میں سماجی موضوع پر بننے والی اس فلم میں لو لیا ونتر ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آٓئیں گی جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہیاور وہ انصاف کے لیے اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

کچھ دن قبلاداکارہ نے فلم کی پہلی جھلک اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔فلم میں ایک جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار نبھانے پر لو لیا ونتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کردار اپنے دوست سلمان خان کے مشورے کے بعد ہی قبول کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے انہیں یہ کردار کرنے کا مشورہ دیا کیوں کہ وہ ان سے زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ کس شخص کو کیسا کردار ادا کرنا چاہیے۔

لولیا ونتر کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے بولی وڈ میں 30 سال گزارے ہیں اس لیے انہیں اچھی اور بری فلموں کا تجربہ ہے۔فلم کی کہانی ایک سچے واقعے سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے تا ہم فلمکو آئندہ برس مئی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے لو لیا ونتر اداکاری سے قبل گلو کارعاطف اسلم اورہمیش ریشمیاکے ساتھ گانا بھی گا چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 15:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :