سیف علی خان نے کرینہ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کرینہ کے ساتھ اسکرین پر آتا ہوں تو صحیح طرح سے پرفارم نہیں کرپاتا، سیف علی خان

پیر 22 اکتوبر 2018 13:08

سیف علی خان نے کرینہ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ہی کہہ چکا ہوں کہ میں بیبو کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ میں نے یقینی طور پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان حد کو واضح کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے نواب نے کہا کہ میں نے اپنی اس حد کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے جب کہ والد منصور علی خان پٹودی کی وفات کے بعد میں ہی اس گھر کا بڑا ہوں اور اسی وجہ سے میرا طرز زندگی بالکل مختلف ہے۔سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ میں جب بھی کرینہ کے ساتھ اسکرین پر آتا ہوں تو صحیح طرح سے پرفارم نہیں کرپاتا اور اسی وجہ سے میں اس کردار میں بور نظر آتا ہوں ، میں بھرپور توانائی کے ساتھ کرینہ کا مقابلہ نہیں کر پاتا اور یہ بات ایسی ہی ہے جیسے میں اپنے ساتھ ہی کھیل رہا ہوں جو کہ اچھی بات نہیں۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:08:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :