اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’پنگا‘‘ کے کردار کے لئے وزن بڑھائیں گی

پیر 22 اکتوبر 2018 13:49

اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’پنگا‘‘ کے کردار کے لئے وزن بڑھائیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہکنگنا رناوتفلم ’’پنگا‘‘ کے کردار کے لئے 6 سے 7 کلو وزن بڑھائیں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہکنگنا رناوت فلم’’پنگا‘‘ میں کبڈی کھلاڑی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس کردار کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے وہ وزن کو 6 سے 7 کلو بڑھائیں گی جس کے لئے انہوں نے کیلوریز سے بھرپور غذا اور مختلف مغزیات پر مشتمل ملک شیک لینا شروع کردیا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اداکارہکنگنا رناوت نیویارک واپسی پر کبڈی کی ٹریننگ بھی شروع کریں گی۔ فلم ’’پنگا‘‘ میںاداکارہ کنگنا رناوت اداکارہ جیسی گل کے مدمقابل ہوں گی ، فلم ’’پنگا‘‘ کے ہدایتکار ایشونی ایئر تیواری ہیں جبکہ فلم آئندہ سال اگست میں ریلیز کی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 13:49:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :