فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ میں ناناپاٹیکر کی جگہ راناڈگبتی نے لے لی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:10

فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ میں ناناپاٹیکر کی جگہ راناڈگبتی نے لے لی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ میں ناناپاٹیکر کی جگہ رانااڈگبتی نے لے لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ہائوس فل فور‘‘ میں ناناپاٹیکر کی جگہ راناڈگبتی نے لے لی، فلم میں پہلے ناناپاٹیکر تھے لیکن ہراسگی کے الزام کے بعد انہوں نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اب ان کی جگہ فلم میں رانا ڈگبتی دکھائی دیں گے۔فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی دیں گے۔فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، ریتیش دیشمکھ، بومن ایرانی،چنکی پانڈے، بوبی دیول، پوجا ہیج، کریتی کھربنڈااور کریتی سینن شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:10:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :