عمران مہر کی سالگرہ کی تقریب میں ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) اداکار ،پروڈیوسر و پروڈکشن کمپنی کے سی ای او عمران مہر کی سالگرہ کی تقریب میں ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عمران مہر نے مقامی ہوٹل میں اپنی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارائوں رابی پیرزادہ ،میرا ،ریشم ،روینا خان ،ارباب الماس ،لیلیٰ ،ذوالقرنین حیدر ،عدنان خان اور پائل خان سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فنکاروں نے عمران مہر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔ عمران مہر کی جانب سے مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :