فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میرے لئے ہمیشہ سپیشل رہے گی،کا جول

پیر 22 اکتوبر 2018 19:07

فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میرے لئے ہمیشہ سپیشل رہے گی،کا جول
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ کا جول کا فلمدل والے دلہنیا لے جائیں گے کو 23 سال مکمل ہونے پر کہنا ہے کہ فلمدل والے دلہنیا لے جائیں گے انکے لئے ہمیشہ سپیشل رہے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہکا جول نے سوشل میڈیا ٹویٹر میں فلم کو 1200 ہفتوں پر سینما میں چلنے پر اور لگاتار پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے اور یہ فلم نہ صرف ان کیلئے سپیشل ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لئے بھی اتنی ہی اہم ہے ۔

فلمدل والے دلہنیا لے جائیں گے کو بطوربہترین فلم 10فلم فئیر ایوارڈ کا اعزازحاصل ہے ۔اس فلم کے ہدایتکار ادیتیا چوپڑہ تھے ،فلمدل والے دلہنیا میں کاجول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کو اس فلم کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 19:07:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :