رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے کے فیصلے پر دیپیکا پڈوکون کو سلام پیش کرتا ہوں، اکشے کمار

پیر 22 اکتوبر 2018 21:18

رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے کے فیصلے پر دیپیکا پڈوکون کو سلام پیش کرتا ہوں، اکشے کمار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کرنے کے فیصلے پر دیپیکا پڈوکون کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی تاریخ کے اعلان کے بعد بالی وڈ شخصیات دونوں کے لئے نیک خواہشات پر مبنی تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے یہی وجہ ہے کہ اداکار اکشے کمار نے بھی دیپیکا پڈوکون کے رنویر سنگھ کو ساتھ لے کر چلنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آدمی کے ساتھ رہنے کا مطلب دیپیکا پڈوکون کو سلام پیش کرنا ہے۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 14اور 15نومبر کو طے ہونا قرار پائی ہے۔

وقت اشاعت : 22/10/2018 - 21:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :