مجھے آج تک جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا، روینہ ٹنڈ ن

ہیروز کی گرل فرینڈز اور بیویاں انہیں خواتین کو ہراساں کرنے میں مدد دیتی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ

پیر 22 اکتوبر 2018 21:53

مجھے آج تک جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا، روینہ ٹنڈ ن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی می ٹو مہم کی حمایت کر رہی ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنی کہانی بھی شیئر کی ہے۔اگرچہ روینہ ٹنڈن نے پہلے ہی خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے بات کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ متعدد مرد حضرات کی بیویاں اور گرل فرینڈز انہیں دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بات کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انہیں ہیروز کی گرل فرینڈز اور بیویوں نے کچھ فلموں سے باہر کروایا۔ ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے واضح کیا کہ اگرچہ انہیں آج تک جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا، تاہم وہ پروفیشنل ہراسمنٹ کا شکار بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

43 سالہ اداکارہ نے وضاحت کی کہ چوں کہ وہ پروفیشنل ہراسمنٹ کا شکار بن چکی ہیں، اس وجہ سے وہ جنسی طور پر ہراساں ہونے والی نئی لڑکیوں اور اداکاراں کے درد کو سمجھ سکتی ہیں، جو انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا کہ انہیں ہیروز کی بیویوں اور گرل فرینڈز نے کچھ فلموں سے باہر کروادیا، علاوہ ازیں انہوں نے خواتین صحافیوں پر بھی ہیروز کی حمایت اور سہولت کار بننے کا الزام عائد کیا۔روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ہیروز کی گرل فرینڈز اور بیویاں حسد کی وجہ سے انہیں مدد فراہم کرکے کسی خاتون کو ان کے ساتھ کام کرنے نہیں دیتیں،اگرچہ ایسے حالات میں متاثرہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا جاتا، تاہم وہ پروفیشنل ہراسمنٹ کا شکار بن کر کام سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 21:53:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :