ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کے چیک باونس ہونے پر اداکارہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا

آپ میرے وکیل ہیں، آپ ہی میرے خلاف اپنےبھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دیں،اداکارہ میرا کی منطق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 اکتوبر 2018 19:56

ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کے چیک باونس ہونے پر اداکارہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) : اداکارہ میرا کے چیک باونس ہونے ماہر قانون بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔اداکارہ نے نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ سے درخواست کی کہ آپ میرے وکیل ہیں، آپ ہی میرے خلاف اپنےبھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دیں ۔تفصیلات کے مطابق سکینڈل کوئین میرا اکثر اپنے بیانات اور گلابی انگریزی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔

انکی جناب سے نکاح پر نکاح کئیے جانے کا مقدمہ بھی ایک طویل عرصہ عدالت میں زیر سماعت رہا۔جس میں انکو ماہر قانون بلخ شیر کھوسہ کی جانب سے قانونی معاونت بھی حاصل رہی۔اس سارے کیس کی فیس 15 لاکھ تھی جسے اداکارہ میرا نے چیک کے ذریعے ادا کیا ۔تاہم جب ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے ان چیکس کو کیش کروانے کے لیے متعلقہ بینک سے رجوع کیا تو انہیں دھچکا لگا کیونکہ میرا کی جانب سے جس اکاونٹ کے چیک دئیے گئے ،اس اکاونٹ میں کوئی رقم موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس پر ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ نے اداکارہ میرا کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔قانونی نوٹس کے متن کے مطابق ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا نےکیس کی فیس کی مد میں 15 لاکھ دینےتھے۔اداکارہ میراکےبھجوائےگئےچیک باؤنس ہوگئے۔اداکارہ میرا کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں۔اداکارہ میرا نے قانونی نوٹس وصول کرلیا تاہم اس حوالے سے اداکارہ میرا نے ایڈووکیٹ بلخ شیر کھوسہ سے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ آپ میرے وکیل ہیں، آپ ہی میرے خلاف اپنےبھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دیں۔                                                       
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 19:56:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :