فلم ’’پدماوت‘‘ تائپی گولڈن ہارس فلم فیسٹیول کے لئے منتخب

منگل 23 اکتوبر 2018 12:02

فلم ’’پدماوت‘‘ تائپی گولڈن ہارس فلم فیسٹیول کے لئے منتخب
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’پدماوت‘‘ تائپی گولڈن ہارس فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی رانی پدماوتی کی زندگی پر مبنی فلم ’’پدماوت‘‘ کے آفیشل اکائونٹ ٹویٹر پر فلم کے رواں سال تائپی گولڈن ہارس فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے جو 8 سے 25 نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 12:02:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :