میرے لئے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا ،جولیا رابرٹس

منگل 23 اکتوبر 2018 13:12

میرے لئے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا ،جولیا رابرٹس
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا ہے ان کیلئے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا اب ان کے پرستار ان کو سنجیدہ نوعیت کے پختہ عمر کے کرداروں میں دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

جولیا رابرٹس کو ہالی وڈ فلموں ’’پریٹی ویمن‘‘،’’مائی بیسٹ فرینڈ وڈینگز‘‘ اور’’نوٹنگ ہلز‘‘سے رومانوی اداکارہ کے طور شہرت ملی تاہم انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کیلئے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی کے تجربات کی وجہ سے رومانوی اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں آسانیاں میسر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جوانی کی فلموں کو بہت انجوائے کیا لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ ایسے کرداروں کے لئے موضوع نہیں رہی اس میں میری عمر کا لینا دینا نہیں بلکہ وقت یا رجحان کی تبدیلی اس کی غماز ہے۔جولیا کی نئی آنے والی فلم’’ہوم کمنگ‘‘ہے جس میں انکا کردار کیس ورکر اور ویٹرس’’ہیڈی برگمین‘‘ کا کردار ادا کیا ہے۔وہ ایک سنٹر میں ایسے فوجیوں کے لئے کا م کرتی ہیں جو جنگ سے واپس آ رہے ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:12:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :