نیکول کڈمین کی نئی فلم’’بوائے اریزڈ‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہو گی

منگل 23 اکتوبر 2018 13:12

نیکول کڈمین کی نئی فلم’’بوائے اریزڈ‘‘آئندہ ماہ ریلیز ہو گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ اداکارہ نیکول کڈمین نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم’’بوائے اریزڈ‘‘ہے جس کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو شخصیت کی تبدیلی کے پیچیدہ عمل سے گزرتا ہے۔فلم کی کہانی 2016 ء میں لکھے گئے کیرارڈ کلونی کے ناول سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں فلم کے حوالے سے ایک تشہیری ظہرانے میں نیکول کڈ مین نے کہا کہ فلم کے کردار کا تعلق امریکا کے ایک چھوٹے قصبے سے ہوتا ہیجس کی زندگی میں بھونچال آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رسل کرائو اور لوکس ہیجز شامل ہیں۔فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔نیکول کڈمین کی دوسری آنے والی فلم’’ڈسٹرائر‘‘ہے جس میں وہ ہیو جیک مین کے ساتھ کام کریں گی۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:12:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :