فلم ’’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں ارجن کپور کو کاسٹ کرنے پر غور

منگل 23 اکتوبر 2018 13:30

فلم ’’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں ارجن کپور کو کاسٹ کرنے پر غور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں اداکار ارجن کپور کو کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی کی 2005ء میں بنائی گئی کامیاب فلم ’’ نو انٹری‘‘ کے سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میںاداکار سلمان خان کو اپنے پرانے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔دریں اثناء فلم میں ارجن کپور کو کاسٹ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ ہیروئنز کی کاسٹ کا مرحلہ ابھی باقی ہے ۔فلم کی پیشکش بونی کپور دیں گے اور اگر تمام معاملات طے ہو جاتے ہیں تو فلم کی عکسبندی آئندہ سال ستمبر میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:30:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :