پاکستانی فنکار کا ہالی ووڈ میں کام کرنا ہمارے لیے نہیں بلکہ ہالی ووڈ کیلئے اعزاز کی بات ہے ‘قوی خان

منگل 23 اکتوبر 2018 13:33

پاکستانی فنکار کا ہالی ووڈ میں کام کرنا ہمارے لیے نہیں بلکہ ہالی ووڈ کیلئے اعزاز کی بات ہے ‘قوی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار کا ہالی ووڈ میں جا کر کام کرنا ہمارے لیے نہیں بلکہ ہالی ووڈ کیلئے اعزاز کی بات ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ ہالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے اگر اسی طرح کے وسائل پاکستان میں میسر آجائیں تو ہم بھی بہترین سے بہترین شاہکار تخلیق کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہالی ووڈ میں ایک فلم پر جتنی لاگت آتی ہے اس سے ہماری 30سے 40فلمیں بن سکتی ہیں ۔جتنا سرمایہ ہالی ووڈ انڈسٹری اپنی فلموں پر لگاتی ہے اسی تناسب سے وہ بھی کما بھی لیتی ہے ۔ لیکن دنیا کی بڑی فلم انڈسٹری ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہاں پر سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے ۔پاکستان اور بھارت سے متعدد اداکار ہالی ووڈ میں کام کر چکے ہیں اور میں نے بھی ابھی حال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کیا مگر یہ میرے لیے نہیں بلکہ ہالی ووڈ کے لئے اعزاز ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اداکار انکی فلموں میں کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر ہمارے اداکاروں کوہالی ووڈ فلموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے تو اسکا واضح مطلب یہی سامنے آتا ہے کہ ہالی ووڈ ہمارے صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال تسلی بخش ضرور ہے مگر ابھی اور زیادہ تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانی ہوں گی تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:33:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :