کراچی فلیٹ کلب میں اسٹیج ڈرامہ ’’عشق نہ کرنا ‘‘ کی ریہرسلیں شروع

منگل 23 اکتوبر 2018 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کراچی فلیٹ کلب میں اسٹیج ڈرامہ ’’عشق نہ کرنا ‘‘ کی ریہرسلیں شروع ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق 2نومبر سے پروڈیوسر ایس اے خان کا اسٹیج ڈرامہ ’’عشق نہ کرنا ‘‘ کراچی فلیٹ کلب میں پیش کیا جائے گا جس کے لئے ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکاروں مدھو چوہدری ،مہک خان ،ماہ نور ،عروج چوہدری،سعدیہ خان سمیت دیگر نے ریہرسلوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے چیف آرگنائزر باسط خان اور پیشکش عبدالعظیم خان کی ہوں گی۔

وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:33:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :