فلم ’’پیہو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

منگل 23 اکتوبر 2018 14:03

فلم ’’پیہو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’پیہو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائے کپور فلمز کی نئی پروڈکشن سوشل تھرلر فلم ’’پیہو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کی کہانی حقیقت پر مبنی اور 2سالہ لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو صبح ماں کو جگاتی ہے لیکن وہ کوئی جواب نہیں دیتی ۔

(جاری ہے)

لڑکی اپنی ماں کے لئے کچن میں کھانے کے لئے کچھ ڈھونڈتی ہے اور اس دوران اس مہنگے اپارٹمنٹ میں چند بڑے واقعات رونما ہوتے ہیں جبکہ اس ماں بستر پر بے سدھ پڑی ہوتی ہے۔ فلم کے پوسٹر میں ایک بچی فرش پر بکھری دوائیاں اٹھاتے ہوئے دکھائی گئی ہے جبکہ اس کے پاس ایک بھالو اور کسی خاتون کا ہاتھ دکھائی دیا گیا ہے، فلم 16نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:03:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :