ممبئی میرے منگیتر کا دوسرا گھر بن گیا ہے، پریانکا چوپڑا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:20

ممبئی میرے منگیتر کا دوسرا گھر بن گیا ہے، پریانکا چوپڑا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ممبئی میرے منگیتر نک جوناس کا دوسرا گھر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انٹرویو میں اپنے منگیتر نک جوناس کے دوسرے گھر کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب نک جوناس پہلی بار ممبئی آئے تو میں ایک ٹوور گائیڈ کی طرح انہیں ہر چیز دکھا رہی ہوتی تھی لیکن اگلی بار وہ خود باہر گئے اور میرے دوستوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ باہر جانا پسند نہیں ہے لیکن نک جوناس مجھ سے زیادہ بھارتی جگہوں کے متعلق جانتے ہیںکیونکہ انہیں تجربات کرنا پسند ہیں اور جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس رواں سال 2دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 14:20:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :