کوکو کورینا پر تنقید ،ْسجل علی احد رضا میر کی حمایت میں بول پڑیں
ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ،ْ پسند کریں یا ناپسند ،ْیہ آپ کی مرضی ہے ،ْ کسی کی کوشش کو پورے جہان میں بے عزت نہیں کرنا چاہیے ،ْسجل ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا ،ْصارفین کا سجل کو جواب
منگل 23 اکتوبر 2018 16:18
(جاری ہے)
اب سجل علی نے انسٹاگرام پر احد رضا میر کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سب سے گزارش کی ہے کہ تنقید کرنا بند کردیں۔
سجل کے مطابق کوکو کورینا کو ریلیز ہوئے 3 دن گزر چکے ہیں ،ْ اسے پسند کریں یا ناپسند، یہ آپ کی مرضی ہے تاہم کسی کی کوشش کو پورے جہان میں اس طرح بے عزت نہیں کرنا چاہیے۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ ایک گانا ہے، ساتھ کوئی آواز شامل کرلیں یا پھر چینل تبدیل کردیں ،ْہمارے ملک میں اس سے زیادہ اہم مسائل زیر بحث ہیں لہذا نفرت کو نہ پھیلائیں۔ بعد ازاں اداکارہ نے ایک مزید ٹوئٹر پوسٹ بھی کی جس میں انہوں نے لکھا کہ خوف خدا کرلیں ،ْاتنی نفرت لے کر کہاں جائیں گی قبر میں تاہم سجل کو احد رضا میر کی حمایت کرنا بھی مہنگا پڑگیا اور پرستاروں کی جانب سے وہ خود بھی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔سارہ نامی ایک صارف نے لکھاکہ ناپسندیدگی ذاتی نہیں ہے، لوگ ان کے کام کو ناپسند کر رہے ہیں، اس گانے کو برباد کرنے سے پیشتر سوچنا چاہیے تھا، آپ ان تمام دیگر لوگوں کی حمایت کیوں نہیں کرتیں جن پر تنقید کی جاتی ہے اور جنہیں ناپسند کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ثناء نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی نفرت نہیں، نفرت ایک بہت بڑا لفظ ہے، کوئی کسی کی تنقید کو نفرت کیسے کہہ سکتا ہی پاکستانی احد کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں، اگر وہ گلوکاری نہیں کرسکتے تو نہیں کرسکتے بس اتنی سی بات ہے، اس معاملے میں اتنے بڑے الفاظ استعمال کرنا کہ خدا کا خوف کرو ،ْایک بہت بڑی بات ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Alamgir
Sharon Stone
Manzar Sehbai
Meera
Zhalay Sarhadi
Shafqat Cheema
Jia Ali
Minissha Lamba
Jacob Lofland
Kate Winslet
Tariq Teddy
Mandy Moore
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی