احد رضا میر’کوکو کورینا‘ کی تنقید پر دلبرداشتہ، شیریں مزاری کو بھی جواب

ہم سب کو رحم دل ہونے کی کوشش کرنی چاہیے ،ْچاہے وہ تنقید ہی کیوں نہ ہو ،ْٹوئٹ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:35

احد رضا میر’کوکو کورینا‘ کی تنقید پر دلبرداشتہ، شیریں مزاری کو بھی جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) گلو کار احد رضا میر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کو کو کورینا گانے کو پسند کرنے والوں کا جہاں شکریہ ادا کیا وہیں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو پیغام بھی دیا۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹس کی ایک سیریز شیئر کی اور لکھا کہ میں کوک اسٹوڈیو کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ڈیبیو کا موقع دیا اور مومنہ مستحسن کی بھی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے ایک نئے گلوگار کے ساتھ پرفارم کرنے کا رسک لیا۔

احد رضا میر کے مطابق میں تہہ دل سے ان سب کو بھی سراہتا ہوں جنہوں نے گانے پر تنقید کی کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری قوم زندہ ہے ،ْمجھے یہ دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی کہ تقریباً سب لوگ ایک ہی گانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور یقین کریں میں نے اسے مثبت انداز میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

احد رضا میر نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ اگر کوک اسٹوڈیو ہے تو صرف فنکاروں کی وجہ سے ،ْ یہ مت بھولیں کہ یہ وہی کوک اسٹوڈیو ہے جو ہر برس بہترین گانے دیتا ہے۔

بعدازاں احد رضا میر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری پر بھی برس پڑے۔احد رضا میر نے لکھاکہ مس منسٹر آپ اٴْس پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں جو تبدیلی، نوجوانوں کیلئے سپورٹ اور پاکستان میں نئے آئیڈیاز لانا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق کی ذمہ داری زندگی کے حساس تشخص کی تشہیر کرنا ہے، اس کا ’قتل عام‘ کرنا نہیں ہے، اس بارے میں سوچیے گا کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ اداکار نے لکھا کہ ہم سب کو رحم دل ہونے کی کوشش کرنی چاہیے ،ْچاہے وہ تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارا گانا ایک کور تھا جس کا مقصد مختلف ہونا ہی تھا، ایسا نہیں ہوگا کہ وہی آواز اور احساس ملے اور آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ بس ایک گانا ہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 17:35:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :