بھارتی اداکار ہوٹل میں ممنوع دوائیاں استعمال کرتے ہوئے گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 19:49

بھارتی اداکار ہوٹل میں ممنوع دوائیاں استعمال کرتے ہوئے گرفتار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) بھارتی شو بگ باس کے گھر کا حصہ بننے والے منتازع اداکار اعجاز خان کو ممئی کی پولیس نے منشیات کا استعمال کرنے پر گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو انسداد منشیات سیل کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 2018 کی رات کو ایک ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعجاز خان بھارتی ریاست مہاراشٹر کے چھوٹے سے شہر کے ایک ہوٹل کے کمرے میں منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ اداکار ہوٹل کے کمرے میں 8 اشتعال دلانے والی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایک خاتون نے بھی اعجاز خان کے خلاف پولیس میں ایف ا آئی آرر درج کروائی تھی۔خاتون نے اداکار پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں مسلسل نازیبا پیغامات بھیج کر پریشان کررہے ہیں۔بعدازاں پولیس نے اداکار کو گرفتار کیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا تھا۔یاد رہے کہ اعجاز خان نے بگ باس سیزن 7 کا حصہ بننے کے بعد شہرت کمائی اس کے علاوہ وہ کئی اور شوز میں بھی جلوہ گر ہوئے۔وہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ کا بھی حصہ تھے۔۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 19:49:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :